جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی پی، جے یو آئی کا آئینی ترمیم میں متنازع شقیں نکال کر مسودہ پیش کرنے پر اتفاق

17 ستمبر, 2024 09:37

پیپلزپارٹی اور جے یو آئی نے مجوزہ آئینی ترمیم میں متنازع شقیں نکال کر متفقہ مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

گذشتہ روز وزیر اعظم شہبازشریف کے ساتھ بیٹھک کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ بھی اہم ملاقات ہوئی۔

پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے وفد کے درمیان ملاقات میں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت کی گئی اور اتفاق کیا گیا کہ آئینی ترمیم کے بل میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی۔

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جو بل لارہے تھے ان سے کچھ چیزیں ہٹائی گئی ہیں، ہم نے پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ساری جماعتوں اور حکومت سے بات کر کے پارلیمنٹ میں جائیں گے، قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے اور ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top