جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سمندری طوفان فانی آج بھارتی ریاست اڑیسہ سے ٹکرائے گا

03 مئی, 2019 10:23

نیو دہلی : بھارتی ریاست میں طوفان کی آمد، 10 کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محمکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سمندری طوفان فانی آج بھارتی ریاست اڑیسہ سے ٹکرائے گا، دو سو چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور موسلادھار بارشوں کی امکان ہے۔

طوفان کے باعث مشرقی ساحلی علاقوں میں 10 کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، طوفان سے شہریوں کو بچانے کے لیے نو سو شیلٹر قائم کیے گئے ہیں، جہاں ساحلی علاقوں سے لوگوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔

اڑیسہ، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال میں اسکول کالج بند کردیے گئے ہیں، ٹرینیں منسوخ کردی گئیں ہیں، جبکہ اڑیسہ کا بھونشیر ایئر پورٹ اور مغربی بنگال میں کولکتہ کا ایئر پورٹ بند کر کے تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

اڑیسہ میں انیس سو ننانوے میں آنے والے سمندری طوفان سے دس ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top