مقبول خبریں
ملک میں گرمی کے ساتھ بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا
ملک میں گرمی کا زور بڑھتے ہی بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار845 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں بجلی کی طلب 24 ہزار 500 جب کہ پیداوار 18 ہزار 655 میگاواٹ ہے۔
شارٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے اور لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 975 ، نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 8 ہزار 350 ، ونڈ پاور پلانٹس سے 790 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
اسی طرح سولر پاور پلانٹس سے200، بگاس سے 140 اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔