بدھ، 26-جون،2024
( 20 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 26-جون،2024

EN

ناقص پرفارمنس؛ شگفتہ اعجاز بھی قومی ٹیم پر برس پڑیں

16 جون, 2024 19:35

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بھی ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر تنقید کے نشتر برسا دیئے۔

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رْخ کیا جہاں انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اپنی اسٹوری کے ذریعے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ہمیں پاکستان کی اس شکست کو بْھلا کر اگلی شکست کا انتظار کرنا چاہیئے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی طنزیہ اسٹوری پر ردِ عمل دیتے ہوئے کرکٹ شائقین ان کی بات سے متفق نظر آئے۔

مزید پڑھیں: اروشی کے بعد ایک اور بالی ووڈ اداکارہ نسیم شاہ کی مداح نکلیں

واضح رہے پاکستانی کرکٹ ٹیم تین بار فائنل کھیل اور چھ بار سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کر چکی ہے لیکن امریکا میں ٹیم کی خراب کارکردگی نے کروڑوں شائقین کو افسردہ کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top