جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چہلم؛ سکیورٹی بہتر بنانے کے حوالے سے اہم بیٹھک

21 اگست, 2024 18:05

کراچی: شہدائے کربلا چہلم کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ زون غلام اظفر مہیسر کی زیر صدارت شہدائے کربلا چہلم کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون نے پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی جلوس کے چاروں اطراف اور اونچی عمارتوں کی چھتوں پر جوانوں کو تعینات کیا جائے جب کہ نشتر پارک اور مرکزی جلوس کے راستوں کو بم ڈسپوزل سکواڈ سے کلیئر کرایا جائے۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کنٹیجنسی پلان کے مطابق تمام افسران اور جوان مقررہ وقت پر اپنی ڈیوٹی پوائنٹ پر پہنچیں گے، اگلے حکم تک اپنے ڈیوٹی پوائنٹ کو نہیں چھوڑیں گے، پولیس کے افسران جلوسوں کے منتظمین سے 24 گھنٹے رابطے میں رہیں گے۔

اجلاس میں ایسٹ زون کے سینیئر پولیس افسران ، رینجر کے سینیئر افسران ، سول ایڈمنسٹریشن کے نمائندوں ، اہل تشیع کے علماء ، جلوسوں کے منتظمین اور اسکاؤٹس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اہل تشیع کے علماء اور جلوس کے منتظمین نے اپنے اپنے سکیورٹی مسائل سے ڈی ائی جی ایسٹ کو آگاہ کیا گیا جس پر ڈی آئی جی ایسٹ زون نے ان سکیورٹی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ ایسٹ زون کے تمام امام بارگاہوں میں منعقد ہونے والے مجالس اور جلوسوں کو فل پروف سیکیورٹی مہیا کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top