جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پولیس گھر کو گھیر چکی ہے، شاید گرفتاری سے قبل آخری ٹوئٹ ہو: عمران خان

17 مئی, 2023 18:15

سابق وزیراعظم عمران خان نے پولیس کی جانب سے اپنے گھر کے محاصرے کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے تقریر کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو کیونکہ پولیس میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر چکی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو زمان پارک جانے سے روکنے کیلئے راستے بند کیے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان پارک کے اطراف میں کسی بھی وقت آپریشن کیاجاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے زمان پارک میں موجودشرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔

یہ پڑھیں : تمام شہری پر امن احتجاج کے لیے تیار رہیں، عمران خان کی اپیل

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top