جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ٹی آئی سے بات چیت کیلئے ن لیگ کا محمود اچکزئی سے رابطہ

31 اگست, 2024 09:31

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بالواسطہ بات چیت کے لیے مسلم لیگ ن نے محمود خان اچکزئی سے رابطہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور رہنما ن لیگ رانا ثناء اللّٰہ کو پارٹی قیادت نے محمود اچکزئی سے بات کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔

تاہم، ن لیگ کا اصرار ہے تحریک انصاف کے ساتھ اس کے اور اس کی اتحادی جماعتوں کے مذاکرات براہِ راست ہوں، البتہ یہ بھی کہا جاتا ہے بالواسطہ بات چیت فضول مشق ہوگی۔

ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی کو کہا گیا ہے کہ وہ براہ راست مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کریں اور اس کے لیے تحریک انصاف کو کمیٹی نامزد کرنا چاہیے جو پس پردہ بات چیت کر سکے۔

واضح رہے کہ محمود اچکزئی کو عمران خان اور پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مینڈیٹ دیا تھا تاکہ ملک میں’سیاسی استحکام لایا جا سکے۔

عمران خان کے برعکس، محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے حق میں ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سیاست پر بات چیت کے مخالف ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top