پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف عزم استحکام آپریشن لانچ کرنے کی منظوری دیدی

22 جون, 2024 21:17

وزیر اعظم نے قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف عزم استحکام آپریشن لانچ کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر مرکزی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں وفاقی کابینہ کے اہم وزرا بشمول نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ، وزیر قانون اور وزیر اطلاعات نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، سروسز چیفس، صوبوں کے چیف سیکرٹریز کے علاوہ دیگر سینئر سویلین، فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بھی شریک تھے۔

اجلاس میں فورم نے انسداد دہشت گردی کی جاری مہم اور داخلی سلامتی صورت حال کا ایک جامع جائزہ لیا، قومی اتفاق رائے اور نظام کے وسیع ہم آہنگی پر قائم ہونے والی انسداد دہشت گردی کی ایک جامع اور نئی جاندار حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے قومی عزم کی علامت، صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے آپریشن عزم-استحکام کے آغاز کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی قومی مہم کو دوبارہ متحرک کرنے کی منظوری دی۔

فورم نے واضح کیا کہ کسی کو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اعلامیے کے مطابق چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top