جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیر اعظم کا ایرانی صدر کی شہادت پر ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان

20 مئی, 2024 11:10

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر پاکستان بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

جی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے افسوسناک حادثے پر کہا کہ بدقسمتی سے ایرانی صدر چل بسے، پوری قوم کی جانب سے ایران سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیر اعظم کی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے بلند درجات کی دعا کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی میزبانی کی۔

مزید پڑھیں:ایرانی صدر اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کون ہیں؟، انکی ذاتی زندگی پر ایک نظر

وزیر اعظم نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کی میزبانی قابل مسرت تھی، ابراہیم رئیسی پاکستان کے اچھے دوست تھے۔ شہباز شریف نے ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا اظہار افسوس:

دوسری جانب صدر مملکت آصف زرداری کا ایرانی صدر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے، صدر آصف زرداری نے جاں بحق ہونے والوں کے سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد کے بڑے حامی تھے، عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، ایرانی صدر عالمی سطح پر مسلمانوں کے درد کو دل سے محسوس کرتے، آج پاکستان ایک عظیم دوست کو کھو دینے پر سوگوار ہے، گزشتہ ماہ ہمیں پاکستان میں ابراہیم رئیسی کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا ایرانی صدر کی شہادت پر اظہار افسوس:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی  ایرانی صدر ودیگر ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر صدمہ ہوا، ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ایرانی صدر پاکستان کے بہترین دوست تھے، ایرانی صدر سے دورہ پاکستان کے دوران ملاقات یادگار رہی، پاک ایران تعلقات پر ابراہیم رئیسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top