جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا کا 9/11 حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ سے سمجھوتہ

01 اگست, 2024 13:28

امریکی فوج نے 9/11 حملے کے مبینہ ماسٹر خالد شیخ سمیت تین ملزمان سے سمجھوتہ کرلیا۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی استغاثہ نے نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ملزمان کو سزائے موت نہیں دی جائے گی۔

خالد شیخ اور دو دیگر ملزمین کے ساتھ معاہدے ان کے دیرینہ مقدمات کو حل کی طرف لے جاتے ہیں جب کہ تینوں افراد کیوبا میں گوانتانامو بے فوجی اڈے میں قید ہیں۔

پینٹاگون کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت اس معاہدے کی کوئی تفصیلات فوری طور پر منظر عام پر نہیں لائی جائیں گی لیکن نیویارک ٹائمز نے خبر دی ہے کہ خالد شیخ، ولید بن عطاش اور مصطفی الحوسوی نے سزائے موت پانے کے بجائے بجائے عمر قید کی سزا کے بدلے سازش کا اعتراف کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

خالد شیخ کو مارچ 2003 میں پاکستان میں پکڑے جانے سے قبل القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے سب سے قابل اعتماد اور ذہین ساتھیوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔

اس کے بعد انہوں نے 2006 میں گوانتانامو پہنچنے سے پہلے سی آئی اے کی خفیہ جیلوں میں تین سال گزارے۔

انہوں نے 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد ہمسایہ ملک پاکستان میں پناہ لی تھی اور 2003 میں وہاں پکڑا گیا تھا اور پھر سی آئی اے کی خفیہ جیلوں کے نیٹ ورک میں رکھا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top