جمعہ، 5-جولائی،2024
( 29 ذوالحجہ 1445 )
جمعہ، 5-جولائی،2024

EN

پی آئی اے کی جدہ سے کراچی آنے والی پرواز میں فنی خرابی

22 مئی, 2024 12:32

پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) کی جدہ سے کراچی کی پرواز کو روانگی کے بعد فنی خرابی کے باعث جدہ ایئرپورٹ پر واپس اتار لیا گیا۔

پرواز نمبر پی کے 732 کے طیارے کاکیبن پریشر یکدم کم ہوا جس کے بعد پرواز کے کپتان احد حسینی نے کمال مہارت سے طیارے کو ہنگامی طور پر واپس جدہ ایئرپورٹ اتار لیا۔

خوش قسمتی سے ہنگامی حالات میں ائر بس 320 طیارے کو واپس اتارے جانے کے دوران مسافر اور عملہ محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق کیبن پریشر ختم ہونے کی صورت میں طیارے کو چار منٹ میں 35 ہزار سے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر لایا جانا ضروری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بلندی فوری طور پر کم نہ کئے جانے کی صورت میں آکسیجن کی عدم دستیابی سے مسافروں اور عملے کی موت واقع ہو سکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top