بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

پی آئی اے کا عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں بڑی کمی

30 جون, 2024 16:52

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

کراچی سے مدینہ منورہ عمرہ کا دو طرفہ کرایہ 76 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگا جبکہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ سے مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 86000 ہزار روپے علاوہ ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے کی جدہ سے کراچی آنے والی پرواز میں فنی خرابی

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے کرائے میں 34 ہزار روپے کی کمی کی ہے، پہلے کرایہ ایک لاکھ 20 ہزار تھا جو کم کر کے 86 ہزار کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین رعایتی کرایوں سے مستفید ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top