جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلاڈیلفیا کوریڈور؛ مصر کو فلسطینیوں کی یاد ستانے لگی

11 ستمبر, 2024 18:15

فلاڈیلفیا کوریڈور میں قابض اسرائیل کا فوجیں برقرار رکھنے کے بعد مصری صدر السیسی کو فلسطینیوں کی یاد ستانے لگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے صدر السیسی کا کہنا ہے کہ غزہ میں بھوک کو فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیل ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو بھوکا رکھنے کیلئے خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا بہت ہی خطرناک اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ؛ اسرائیل کیلئے گلے کی ہڈی بن گئی، کتنا نقصان اٹھایا؟

انہوں نے کہا کہ ہم امریکا اور قطر کے ساتھ مل کر غزہ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کیلئے کام کررہے ہیں جس سے غزہ میں امن قائم ہو اور فلسطینی عوام کے مصائب کا خاتمہ ہو۔

مزید پڑھیں: فلاڈیلفیا کوریڈور؛ نیتن یاہو کا فوج ہٹانے سے انکار! حماس پر نیا الزام لگادیا

السیسی نے زور دیا کہ یورپ کو غزہ میں جنگ بندی کیلئے یورپ کو فریقین کی حوصلہ افزائی کیلئے نمایاں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ مصر سمیت کئی عرب ممالک نے اسرائیلی اقدام پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top