منگل، 18-جون،2024
( 12 ذوالحجہ 1445 )
منگل، 18-جون،2024

EN

عید الاضحٰی کے موقع پر پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی

15 جون, 2024 09:05

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 10.2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کا مقصد عید الاضحی سے قبل مہنگائی سے متاثرہ عوام کو بڑا ریلیف فراہم کرنا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق آدھی رات (15 جون) سے ہوگا۔

وزیر اعظم کی جانب سے کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 258.16 روپے مقرر ہو گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 267.89 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس: فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک اضافے ہوسکتا ہے

وزات خزانہ نے بھی پٹرول کی قیمت کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن میں اس اقدام کی تصدیق کی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کے تغیرات کی بنیاد پر صارفین کی قیمتوں کا تعین کیا ہے۔

پاکستان میں فنانس ڈویژن عام طور پر ہر 15 دن میں ایندھن کی قیمتوں کا جائزہ لیتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں پٹرول کی قیمت 270.22 روپے فی لیٹر تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top