جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب،اسپتال منتقل

03 جنوری, 2024 11:12

 

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی اڈیالہ جیل میں ایک بار پھر طبیعت خراب ہو گئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا،چودھری پرویز الہٰی کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ چودھری پرویز الہٰی کا طبی معائنہ جیل اسپتال میں کیا گیا، طبیعت خرابی کے باعث پرویز الہٰی کو آر آئی سی منتقل کیا گیا،چودھری پرویز الہٰی کا آر آئی سی میں طبی معائنہ کیا جائے گا، چودھری پرویز الہٰی کے کچھ ضروری ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی چوہدری پرویز الٰہی کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کیا جاتا رہا ہے۔

یہ پڑھیں : پرویز الہی کی پھر گرفتاری :جج نے آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کانوٹس جاری کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top