جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور تیمور جھگڑا سمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات منظور

06 جنوری, 2024 14:20

 

اسلام آباد: الیکشن ٹربیونلز نےاسد قیصر، تیمور جھگڑا سمیت متعدد پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے ہیں۔

ہائی کورٹس کے الیکشن ٹربیونلز میں ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف امیدواروں کی اپیلوں کی سماعتیں ہوئی، اپیلوں کے فیصلوں میں 4 روز باقی ہیں تاہم 10 جنوری تک تمام فیصلے سنادیے جائیں گے۔

پشاورمیں الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی، الیکشن ٹربیونل نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دے دیا۔

الیکشن ٹربیونلز نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا ، سابق ایم این اے شیر علی ارباب کی اپیلیں بھی منظور  کرلیں۔

الیکشن ٹربیونل نے این اے 36 ہنگو سے پی ٹی آئی ہنگو کے صدر یوسف خان کی اپیل بھی منظور کرلی۔

راولپنڈی میں الیکشن ٹربیونل سربراہ جسٹس مرزا وقاص رؤف نے تحریک انصاف کے تمام امیدواروں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی، میجر طاہر صادق، ان کی اہلیہ ناز صادق ، پی پی 15 سے سابق وزیر قانون راجہ بشارت، کرنل اجمل صابر، مرتضیٰ ستی، طارق مرتضی، سیمابیہ طاہر، سابق وزیر راجہ راشد حفیظ کے کاغذات منظور کرکے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

کراچی میں بھی ریٹرننگ افسران کے کاغذات نامزدگی پر فیصلوں کے خلاف بیشتر اپیلیں منظورہوئی ہیں جس میں پی ٹی آئی امیدواروں سمیت متعدد کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں منظور ہو گئی ۔

کراچی میں جسٹس عدنان کریم پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے اپیلوں پر سماعت کی الیکشن ٹریبونل نے این اے 243 سے پی ٹی آئی کے سبحان ساحل کی اپیل منظور کرلی ،ٹریبونل نے این اے 242 سے پی ٹی آئی کے امجد آفریدی کی بھی اپیل منظور کرلی، پی ایس 113 کے حسنین چوہان، ہالہ سے مخدوم فضل کی اپیلیں منطور کرلیں۔

ٹریبونل نے پیپلزپارٹی کے امیدوار رؤف احمد ،آزاد امیدوار رفیعہ حسن کو بھی پی ایس 126 سے انتخابات لڑنےکی اجازت مل گئی۔

آزاد امیدوار جمال الدین ،آزاد امیدوار دیدار علی کی بھی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل منظورکر لی۔

الیکشن ٹریبونل کے جج عدنان الکریم میمن نے ریٹرننگ افسران کے اہلیت پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے آر او نے شوقیہ کاغذات نامزدگی مسترد کیے، محض مقدمات کی بنیاد پر کسی کو انتخابات لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا ،ٹریبونل کے سربراہ نے الیکشن کمیشن کی بھی سرزنش کی ۔

یہ پڑھیں : اسلام آباد: مسترد کاغذاتِ نامزدگی پر تمام درخواستیں یکجا، جواب جمع کرانے کا حکم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top