بدھ، 26-جون،2024
( 20 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 26-جون،2024

EN

اسرائیلی درندگی و موت کے سائے میں غزہ والوں کی عید، ویڈیو وائرل

16 جون, 2024 18:43

اسرائیلی فوج کی جارحیت، بےجا روکاٹوں اور پابندیوں کے باوجود مسجد اقصیٰ تکبیرات سے گونج اُٹھی اور 40 ہزار سے زائد فلسطینی قبلہ اوّل میں داخل ہوکر عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں عید الاضحیٰ کی نماز پڑھنے کے لیے آنے والے مسلمانوں پر حملہ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا تاہم قابض افواج نے نمازیوں کے شناختی کارڈز چیک کرکے ان کے ہراساں کیا، نمازیوں کی نقل و حرکت میں خلل ڈالا۔

ادھر بمباری کے باعث تباہ شدہ غزہ میں اہل فلسطین نے ملبے پر نماز عید ادا کی، اس موقع پر غزہ کے غیور عوام کا جذبہ دیدنی تھا تاہم شدید بھوک و افلاس کے شکار فلسطینی قربانی کا فریضہ انجام دینے سے قاصر رہے۔

دوسری جانب غزہ میں عید کے روز بھی قابض افواج نے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نیتجے میں 22 افراد شہید ہوگئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top