جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جنگ زدہ غزہ میں امید کی کرن، بچوں کیلئے موبائل اسکول قائم

19 جون, 2024 18:42

اسرائیلی جارحیت کے باعث تباہ شدہ غزہ میں فلسطینی خاتون نے جنگ سے متاثرہ بچوں کیلئے موبائل اسکول قائم کرلیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی تربیت یافتہ وکیل نور نصر نے جنگ سے متاثرہ بچوں کو اعلیٰ تعلیم دینے کی غزض سے ایک موبائل کلاس روم بنایا ہے، درختوں کے سائے میں بنایا گیا اسکول بچوں کو غم بھلا کر تعلیم فراہم کررہا ہے تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز سے نمنٹ سکیں۔

فلسطینی خاتون کی جانب سے یہ اقدام اسرائیل کی جنگ کے تباہ کن اثرات کے ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں اکتوبر سے اب تک علاقے کے 75 فیصد سے زیادہ اسکول تباہ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی رات گئے غزہ نصیرات کیمپ پر بمباری، 17 فلسطینی شہید

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے نور نصر نے کہا کہ مقامی اداروں کیساتھ مل کر رضاکارانہ کام شروع کیا، میں محسوس کررہی ہوں کہ ان بچوں کے دماغ میں اب پڑھائی سے متعلق کچھ نہیں بچا، انہوں نے جو کچھ سیکھا تھا سب بھول گئے ہیں۔ جنگ نے زیادہ تر آبادی کو زبردستی بے گھر کردیا ہے، جس سے ہزاروں بچے تعلیم تک رسائی سے محروم ہیں۔

موبائل کلاس روم جنگ زدہ علاقے میں امید کی کرن بن گیا ہے، جہاں بچے اپنے اردگرد کی مشکلات کے باوجود پڑھائی حاصل کرنے کی جستجو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں اب تک 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top