جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اپنوں کی غفلت نے 8 اسرائیلی فوجی کو جہنم واصل کردیا

15 جون, 2024 19:26

غزہ کے علاقے رفح میں قتل و غارت گری کرنے والی اسرائیلی فوج نے سیکیورٹی حادثے میں 8 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی صبح رفح کے قریب ایک آرمی پرسنل کیریئر پر اینٹی آرمر میزائل فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور اندر موجود 8 سپاہی جل کر ہلاک ہوگئے۔

عبرانی سائٹ حدشوت بزمان نے رفح میں سکیورٹی واقعے میں 8 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

 مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم کا حماس کیخلاف جنگ میں شکست کا اعتراف

قبل ازیں رفح شہر میں آج صبح سے مزاحمتی فورسز اور قابض فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں کئی خواتین اور بچوں کی شہادت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

دوسری جانب 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں ابتک 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں شہداء کی بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top