جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلطسینی پناہ گزین بچے "کوڑا کرکٹ” میں کھانا چننے پر مجبور

13 جون, 2024 20:46

فلسطین میں پناہ گزین رہائشی 3 لاکھ 30 ہزار ٹن کوڑا کرکٹ میں کھانا چننے پر مجبور ہوگئے۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ پیغام میں بتایا کہ 9 جون تک غزہ کے پناہ گزینوں کے رہائشی علاقوں میں 3 لاکھ 30 ہزار ٹن کوڑا کرکٹ جمع ہوگیا ہے جو انسانی زندگی کیلئے شدید خطرہ ہے۔

پیغام کیساتھ ریلیف ورکس ایجنسی نے بھوک افلاس کے شکار فلسطینی بچوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھوک کے شکار بچے کچرے کے درمیان کھانا تلاش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی ٹک ٹاکرز مظلوم فلسطینیوں کی بھوک اور پیاس کا مذاق اُڑانے لگے

یو این آر اے نے خوراک تک انسانی رسائی کو یقینی بنانے اور غزہ میں انسانی زندگی کو معمول پر لانے کیلئے فوری جنگ بندی کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

دوسری جانب 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں ابتک 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top