پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

فلسطینی مجاہدین نے اسرائیلی فوج پر 24 حملے کر دیے

29 جون, 2024 11:20

اسرائیل نے شجاعیہ پر بڑا آپریشن شروع کردیا جس کی مزاحمت کرتے ہوئے فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوج پر 24 حملے کر ڈالے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ میں امدادی کارکنوں پر حملے تیز کردیے ہیں، ال نصیرات کیمپ کے قریب ہلال احمر کے مرکز پر بمباری سے تین امدادی کارکن شہید ہوگئے۔

رات گئے غزہ شہر میں صہیونی فوج نے رہائشی عمارت پر حملہ کیا جس میں چار بچوں سمیت چھ فلسطینی شہید ہوگئے، کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیل نے دیر البلاح، جبالیہ اور ال مواصی کیمپ پر بھی حملے کیے جب کہ صیہونی فوج نے شجاعیہ میں بڑا آپریشن شروع کردیا ہے۔

فوجی ٹینک اور بکتربند گاڑیاں علاقے میں داخل ہوگئی ہیں۔ بڑی کارروائی کے پیش نظر ساٹھ ہزار سے زائد افراد نے علاقہ چھوڑ دیا ہے۔

ادھر فلسطینی مزاحمت کاروں نے صہیونی فوج کو کرارا جواب دے دیا ، صہیونی فوج پر چوبیس حملے کر ڈالے۔

مغربی کنارے پر صہیونی فوج کوفلسطینی مجاہدین سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے، نابلس میں مجاہدین اور اسرائیلی فوج میں شدید جھڑپیں ہوئیں ، صہیونی فوج پیش قدمی نہ کرسکی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top