بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر دن رات تشدد کیے جانے کا انکشاف

01 جولائی, 2024 19:41

اسرائیل نے غزہ میں اپنی جنگ کے دوران حراست میں لیے گئے درجنوں فلسطینیوں کو رہا کر دیا جن میں الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اپنی جیلوں میں جگہ خالی کرنے کے لیے 55 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

اسرائیلی قید سے غزہ واپس آنے کے بعد الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سالمیہ نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو روزانہ بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قیدیوں کو سلاخوں کے پیچھے ہر طرح کے ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا  جاتا ہے جب کہ تفتیشی مراکز میں کئی قیدی شہید بھی ہوگئے۔

اسرائیلی پبلک براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ سے قبل اور بعد میں حراست میں لیے گئے فلسطینیوں سے جیلیں بھر گئی ہیں۔

محمد ابو سالمیہ نے مزید کہا کہ حراست کے دوران قیدیوں کو کم غذائیت دی جاتی ہے، مظلوم فلسطینیوں کو پورے دن میں صرف ایک روٹی دی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان سب کا کم از کم 30 کلو وزن کم ہوگیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top