جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلسطینی بچے بے خوف: جاری بمباری میں بچے اپنے کھیل میں مگن رہے ، ویڈیو وائرل

26 اکتوبر, 2023 11:51

 

بمباری کے دوران غزہ کے الشفاء اسپتال میں فلسطینی بچوں کی بے خوف و خطر کھیلنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

فلسطینی صحافی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتال میں بچوں کیلئے مختلف تعلیمی و تفریحی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ویڈیو میں بچے ڈرائنگز بناتے نظر آرہے ہیں، جبکہ اسی دوران ان کے سروں کے اوپر سے ایک اسرائیلی جنگی جہاز کے گزرنے کی آواز بھی سنائی دیتی ہے۔

بچے ایک لمحے کیلئے رک کر جہاز کو اپنے اوپر سے گزرتا دیکھتے ہیں مگر اس کے فوراً بعد اپنے کام میں لگ جاتے ہیں جبکہ اس دوران وہ بنا کسی خوف کے ہنستے مسکراتے بھی نظر آرہے ہیں۔
یہ پڑھیں : شہادت کی صورت میں شناخت کیسے ہو؟ غزہ کے والدین نے بچوں کے جسموں پر نام لکھ دئیے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top