جمعہ، 5-جولائی،2024
( 29 ذوالحجہ 1445 )
جمعہ، 5-جولائی،2024

EN

محمد اورنگزیب کی وزیرخزانہ تعیناتی مثبت فیصلہ ہے، بلوم برگ

12 مارچ, 2024 14:20

امریکی جریدے بلوم برگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق محمد اورنگزیب کی بطور وزیرخزانہ تعیناتی سے ملکی معاشی حالات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

بلوم برگ رپورٹ میں کہا گیا کہ شہباز شریف کو عالمی اداروں سے ڈیل کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔ ان کی واپسی سے آئی ایم ایف ڈیل کا چانس بڑھ گیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف ٹیکنوکریٹ کے ذریعے ملک ٹھیک کرنے کے خواہاں ہیں۔

رپورٹ میں مزید لکھا گیا کہ شہباز حکومت کے لیے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کرنا پہلا بڑا چیلنج ہوگا۔
گزشتہ معاہدے کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی قسط بھی حاصل کرنا ہوگی، شہباز شریف خود بھی عالمی اداروں سے ڈیل کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں، عالمی مارکیٹ میں فلوٹ کیے گئے بانڈز پر 25 فیصد منافع دینا پڑا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 19 رکنی کابینہ سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے حلف لیا تھا جس میں  نئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بھی شامل تھے۔ وزارت خزانہ آمد پر وفاقی سیکریٹری اور سینئر افسران نے وزیرخزانہ کا استقبال کیا۔ محمد اورنگزیب کی صدارت میں وزارت خزانہ میں تعارفی اجلاس بھی ہوا، جس میں وزیرخزانہ کوملک کی مجموعی معاشی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top