جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں بڑا  اضافہ، وزارت نے کریڈٹ وزیراعظم کو دے دیا

20 اگست, 2024 11:24

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ نے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا جو رواں مالی سال کے جولائی میں بڑھ کر 286 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

یہ اپ ڈیٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران شیئر کی گئی جس میں اسلام آباد آئی ٹی پارک اور ڈیجیٹل اسمارٹ سٹیز سمیت آئی ٹی سیکٹر کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں شزا فاطمہ نے اس متاثر کن ترقی کا سہرا موجودہ حکومت کی جانب سے آئی ٹی سیکٹر کی عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی ٹھوس کوششوں کو قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ کے دوران آئی ٹی شعبے میں خاطر خواہ ترقی دیکھنے میں آئی ہے اور برآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں آئی ٹی سکلز پروگراموں میں 300،000 طلباء کی رجسٹریشن ہوئی اور چار نئے انکیوبیشن سینٹرز کا قیام عمل میں آیا۔

موبائل فون کی پیداوار میں 30 فیصد اضافہ ہوا جب کہ موبائل صارفین کی تعداد 8 لاکھ بڑھ گئی۔

حکام نے بتایا کہ مختلف آئی ٹی منصوبوں میں سرمایہ کاری، مجموعی طور پر 77 ملین ڈالر، آئی ٹی برآمدات میں اضافی 2.5 بلین ڈالر حاصل کرنے کی توقع ہے۔ وسیع تر ہدف میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے 10 ارب ڈالر، ٹیلی کام سیکٹر سے 2 ارب ڈالر اور حکومتی اقدامات سے 13 ارب ڈالر شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top