جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان کا معاشی ماڈل ناکارہ، ترقی کے فوائد اشرافیہ تک محدود ہیں: ورلڈ بینک

29 دسمبر, 2023 10:09

 

کراچی: عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا معاشی ماڈل ناکارہ ہوچکا ہے پاکستان کو اپنی معیشت کی اوور ہالنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ساتھی ملکوں سے پیچھے رہ گیا ہے، غربت میں ہوئی کمی پھر بڑھنے لگی ہے، ماضی میں ہوئی غربت میں خاطر خواہ کمی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے کہ پالیسی بدلنا ضروری ہے۔

کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی پائیدارنہیں، اس کی معاشی ترقی محدود ہے اور محدود لوگوں کوفائدہ دے رہی ہے، پاکستان اپنے ساتھی ملکوں سے پیچھے رہ گیا ہے، یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے کہ پالیسی بدلنا ضروری ہے۔

بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ توانائی ریفارم کا محور مالی استحکام ہو، بہتر تقسیم، نجی شعبہ اور مہنگی کے بجائے متبادل بجلی بنانے پر توجہ ہو، بظاہر پالیسی بدلنے کی سوچ پر اتفاق دکھائی دیتا ہے۔

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس روشن مستقبل کے لیے ایک ہونے کا موقع ہے، پاکستان میں نظام، قرضوں کی لاگت اور آمدنی کے ذرائع پائیدار نہیں، افراد اور انفرا اسٹرکچر کی ترقی پر خرچ محدود ہے، حکومتی اخراجات کو بھی ریفارمزکی ضرورت ہے، آزاد معیشت اور نمو سے معیار زندگی بہتر ہوگا، کاروباری ماحول خصوصاً چھوٹے کاروبار کو بہتر ماحول چاہیے۔

یہ پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی ،انڈیکس 61 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top