جمعہ، 5-جولائی،2024
( 29 ذوالحجہ 1445 )
جمعہ، 5-جولائی،2024

EN

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی20 ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی

02 جولائی, 2024 19:17

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2026 کیلئے 12 ٹیموں کو حتمی شکل دے دی۔

آئندہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2026 میں بھی رواں برس کی طرح 20 ٹیمیں شریک ہوں گی، جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے 12 ٹیموں سے متعلق کوالیفائی کرنے کے فیصلے کے باعث پاکستانی ٹیم پہلی بار کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی۔

مزید پڑھیں: محمد رضوان نے قومی ٹیم میں سرجری کی حمایت کردی

ایونٹ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور سری لنکا کے سپرد ہوگی جبکہ انکے علاوہ آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ایونٹ میں براہ راست جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں جبکہ دیگر 8 ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے بعد ٹورنامنٹ کا حصہ بنیں گی۔

بھارت نے رواں برس فائنل میں جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز انداز میں 7 رنز سے شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top