جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایران میں پاکستانی زائرین سے بھری بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق اور 48 زخمی

26 اگست, 2024 15:12

ایران کے جنوبی علاقے میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی ایک بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد جاں بحق ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے۔

یران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق پاکستانی زائرین اربعین کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران کے راستے عراق روانہ ہوئے تاہم اس دوران ان کی بس ایرانی  صوبہ فارس کے شہر نیریز اور صوبہ کرمان کے شہر سرجان کے درمیان مرکزی سڑک پر حادثے کا شکار ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک یہ واضح نہیں پاکستانی زائرین سے بھری بس میں کتنے افراد سوار تھے۔

فارس ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار کرنل عبدالحاشم دہغانی نے بتایا کہ یہ حادثہ بریک میں تکنیکی خرابی اور ڈرائیور کی گاڑی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کی وجہ سے پیش آیا۔

ادھر ایران کے مہر نیوز نے نیریز کے گورنر یعقوب خسروانی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس واقعے میں چار پاکستانی زائرین جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران بس حادثے کے 28 پاکستانی زائرین کی میتیں وطن پہنچادی گئیں

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایران کے شہر یزد میں اربعین کے لیے عراق جاتے ہوئے حادثے میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں پاکستانی زائرین کے ساتھ یہ دوسرا حادثہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران میں بس حادثے میں پاکستانی زائرین کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے پاکستانی سفارت خانے کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top