مقبول خبریں
کویت میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،معروف پاکستانی جاں بحق
کویت میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں معروف پاکستانی شخصیت کا انتقال ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق کویت میں سکستھ رنگ روڈ پرٹریفک تصادم میں ایک پاکستانی جاں بحق ہوگیا،اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی بیوی بھی زخمی ہوئی،جسے علاج کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے پاکستانی کی شناخت محمد نعیم جان کے نام سے ہوئی ، ریسکیو ٹیم نے لاش فرانزک ٹیم کے حوالے کردی ہے۔
محمد نعیم جان کا شمارکویت کی ان معروف شخصیات میں ہوتا تھا جنہوں نے کویت میں پاکستان کا نام روشن کیا، ان کا تعلق پشاور سے تھا تاہم وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ روزگار کے سلسلے میں عرصہ دراز سے کویت میں مقیم تھے۔
یہ پڑھیں : کویت کی مشہور فیشن انفلوئنسر کی گاڑی کی ٹکر سے دو افراد ہلاک