جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اننت امبانی کی شادی میں کٍنِ پاکستانی ڈیزائنر کے چرچے رہے؟

15 جولائی, 2024 19:04

گزشتہ کئی ماہ سے ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کے چرچے ہیں۔

بالی ووڈ ستاروں پر پاکستانی ڈیزائنر ملبوسات کی غیر متوقع نمائش نے گزشتہ روز شو کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور طویل عرصے سے انتظار کی جانے والی تقریبات بالآخر ختم ہوگئیں۔

سارہ علی خان، اے پی ڈھلن، ہاردک پانڈیا اور عالیہ بھٹ سمیت کئی مشہور شخصیات نے اپنی ہائی پروفائل بھارتی شادی کے لیے معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کے ڈیزائنز کا انتخاب کیا۔

عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ نے اننت اور رادھیکا کی سنگیت تقریب میں سیاہ رنگ کا لہنگا پہن کر شرکت کی جسے معروف پاکستانی ڈیزائنر فراز منان نے ڈیزائن کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FARAZ MANAN (@farazmanan)

سوشل میڈیا پر اداکارہ کے لباس اور اسٹائل کو گرمجوشی سے سراہا گیا۔

سارہ علی خان

بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان نے شادی کے پہلے روز پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین کے ڈیزائن کردہ زیتون کے سبز رنگ کے انارکلی گاؤن کا انتخاب کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

‘شوبھ آشیرواد’ ایونٹ کے دوسرے روز انہوں نے گولڈن لہنگا اور اقبال حسین کا لمبا لباس بھی زیب تن کیا جو اس سے قبل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے پہنا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

ہاردک پانڈیا

اننت اور رادھیکا کی شادی کی تقریبات کے لیے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے معروف پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کے تیار کردہ پیلے گلابی رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FARAZ MANAN (@farazmanan)

اے پی ڈھلون

اس کے علاوہ کینیڈین پنجابی آرٹسٹ اے پی ڈھلون نے اننت امبانی کی شادی میں پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا ڈیزائن کردہ لباس پہنا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FARAZ MANAN (@farazmanan)

اس معروف بھارتی شادی میں پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش نے انٹرٹینمنٹ اور فیشن انڈسٹری میں خوب دھوم مچائی جب کہ پاکستانی ڈیزائنرز کی صلاحیتوں اور کاریگری کو دنیا بھر کے ناظرین کے سامنے پیش کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top