پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

پاکستان افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں کیخلاف کارروائی جاری رکھے گا، وزیر دفاع

29 جون, 2024 10:36

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام فوج کی نہیں بلکہ ہماری ضرورت ہے، اس سے کوئی نقل مکانی نہیں ہوگی بلکہ آپریشن انٹیلیجنس کی بنیادوں پر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا، ماضی میں کیے گئے فوجی آپریشنز کے بعد دہشت گردی دوبارہ بڑھنے کی توقع نہیں تھی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان سے نیٹو اور امریکی افواج کے انخلا اور پی ٹی آئی حکومت کے دوران ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کو واپس لا یا گیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ امید تھی افغان حکومت ہم سے تعاون کرے گی مگر وہ ٹی ٹی پی کےخلاف کارروائی کیلئے تیار نظر نہیں آئے کیونکہ وہ ان کے اتحادی تھے۔

انٹرویو میں خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دہشت گردی میں ایک سال کےدوران جو شدت آئی اس کے بعد نئی صف آرائی کی ضرورت تھی، دہشتگردی کی حالیہ لہر سے نمٹنے کے لیے نئے جذبے اور شدت کے ساتھ آپریشن کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کی نئی لہر کے خاتمے کے لیے شروع ہونے والے فوجی آپریشن پر سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین سے مشاورت جاری رہے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top