جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان اُس فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہےجس کا دارالخلافہ القدس الشریف ہے

26 اکتوبر, 2023 14:51

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اس فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہےجس کا دارالخلافہ القدس الشریف ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نےہفتہ وار نیوز بریفنگ میں  کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے شہری بھارتی فورسز کا قبضہ قبول نہیں کریں گے،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا حل ناگزیر ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطین پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے ، پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ یواین جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا،امید ہے اجلاس اسرائیل فلسطین مسئلے کا فوری حل نکالے گا، پاکستان کا فلسطین پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا،پاکستان فلسطین میں غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے۔

واضح رہے اب تک غزہ میں 6 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوںسمیت2 ہزار سے زائد معصوم بچوں کی شہادت ہوچکی ہے۔

یہ پڑھیں : تورخم بارڈر ، پاکستان کو اپنی حدود میں کسی قسم کی تعمیرات قبول نہیں:ترجمان دفتر خارجہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top