جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان نے متحدہ عرب اماراتی بینکوں کو قرضہ لوٹا دیا، زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالر رہ گئے

07 جنوری, 2023 17:04

اسلام آباد: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں کو قرضہ لوٹا دیا جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.2 ارب ڈالر کی مزید کمی کے بعد 4.5 ارب ڈالر رہ گئے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کی درآمدات سے بھی کم ہیں، حکومت زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایمرٹس بینک کو 60 کروڑ ڈالرز اور دبئی اسلامک کو 42 کروڑ ڈالر کا قرضہ واپس کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکسز بڑھانے کی ضرورت ہے، قرضوں پر مزید انحصار نہیں کر سکتے : اسحاق ڈار

ذرائع کے مطابق پاکستان کو جنیوا کانفرنس میں غیرملکی امداد کا سہارا درکار ہے، جنیوا کانفرنس میں1.5 ارب ڈالر کی فراہمی کی کوششیں کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد دوست ممالک سے پاکستان کو رقم مل جائے گی، سعودی عرب سے 3ارب ڈالر کی رقم ملنے کے امکانات ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top