جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

’ایکس‘ بندش سے متعلق عدالت کو آگاہی

12 ستمبر, 2024 14:54

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تصدیق کی ہے کہ ایکس فی الحال پاکستان میں بند نہیں ہو رہا ہے۔

جی ٹی وی نیوز کے نامہ نگار اشرف سولنگی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایکس سابقہ ٹوئیٹر کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے وکیل نے ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفیکیشن واپس لینے کی تصدیق کر دی۔

سماعت کے دوران پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے تصدیق کی کہ اس نے وہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے جس کی وجہ سے پلیٹ فارم کی معطلی ہوئی۔

پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایکس تک رسائی بند کرنے کا سابقہ حکم منسوخ کردیا گیا ہے۔  وکیل پی ٹی اے احسن امام نے موقف اختیار کیا کہ میں جس درخواست میں وکیل ہوں، اس میں ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفیکیشن واپس لیا جا چکا ہے۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ اگر لیٹر واپس لے لیا گیا تو ایکس بحال ہوگیا؟ جس پر وکیل درخواست گزار معیز جعفری نے کہا کہ ٹوئٹر تک رسائی تاحال ممکن نہیں ہو سکی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایکس کی بندش کا اب کوئی نوٹیفیکیشن نہیں ہے، اس کا مطلب یہی ہے کہ ایکس بحال ہوگیا ہے۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے وکیل پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ پلیٹ فارم اب بحال ہوگیا ہے؟ مخالف فریق کے وکیل معیز جعفری نے کہا کہ نوٹیفکیشن واپس لینے کے باوجود صارفین اب بھی ایکس تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

عدالت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چونکہ ایکس کو بند کرنے کا کوئی فعال نوٹیفکیشن نہیں ہے، لہذا پلیٹ فارم تک رسائی بحال کی جانی چاہئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top