جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عام انتخابات کیلئے سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں پاک فوج تعینات

06 فروری, 2024 16:22

عام انتخابات 2024 کے لیے ملک بھر میں انتخابی مہم آج رات 12 بجے اختتام پذیر ہوگی، سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں الیکدشن ڈیوٹی کے لیے پاک فوج تعئنات بھی کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رات 12 بجے کے بعد کسی بھی قسم کی انتخابی مہم پر کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابی مواد کی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تک ترسیل کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، امن وامان کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے فوج کل سے ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

انتخابی عمل کو مانیٹر کرنے کے لیے وزارت داخلہ میں خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے، پنجاب میں 51 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج تعینات ہوگی، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزپرسی سی ٹی وی کیمرے لگائےجائیں گے۔

الیکشن کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے پاک فوج کے دستے پنجاب بھر سے مختلف اضلاع میں الیکشن ڈیوٹی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

لاہور سمیت قصور اور شیخوپورہ میں آرمی کے دستے تعینات ہوں گئے ہیں جب کہ دیگر شہروں میں کل تک پاک فوج کے تعینات ہو جائیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فوجی دستوں کی تعیناتی کا مقصد انتخابات کے دوران سول حکومت کی معاونت کرنا ہے، فوجی دستے انتخابی عمل کی شفافیت اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تھرڈ ٹیئر پر سیکیورٹی کیلئے تعینات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

الیکشن کی انتخابی مہم کا آج آخری روز، 26 کروڑ بیلٹ پیپر کی ترسیل مکمل

دنیا کی کوئی طاقت شفاف الیکشن سے نہیں روک سکتی، نگراں وزیر داخلہ

اس کے علاوہ سندھ ایپکس کمیٹی کے 30واں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی وزرا،کور کمانڈر کراچی، چیف سیکریٹری اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

آئی جی سندھ پولیس نے بریفنگ دی کہ سندھ میں 19008 پولنگ اسٹیشنز قوائم کیےجائیں گے، جن میں 6550 پولنگ اسٹیشنز حساس، اور 6801 انتہائی حساس قرار پائے ہیں، نارمل پولنگ اسٹیشن میں 4 اور حساس پر 5 اہلکار تعینات ہوں گے۔

اس موقع پر کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ سندھ کی تمام پولنگ اسٹیشنز پر آرمی کے تعیناتی مکمل ہوگئی، تمام افسران ،جوان اپنی ڈیوٹی کے علاقوں میں پہنچ چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top