ہفتہ، 6-جولائی،2024
( 29 ذوالحجہ 1445 )
ہفتہ، 6-جولائی،2024

EN

پاکستان نے جے ایف 17 طیاروں کو جوہری میزائلوں سے لیس کردیا

03 جولائی, 2024 20:00

امریکا میں قائم تھنک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے اپنے ‘جے ایف 17 تھنڈر’ کو جوہری مشنز کے لیے اپ گریڈ کیا ہے۔

پاک فضائیہ کا یہ اقدام بھارت کی جانب سے فرانس کے جوہری ہتھیاروں سے لیس رافیل لڑاکا طیاروں کو اپنی فہرست میں شامل کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

2023 میں یوم پاکستان کے پریڈ ریہرسل کے دوران اس طیارے کو پراسرار میزائل سے لیس دیکھا گیا تھا۔

امریکی تھنک ٹینک فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس (ایف اے ایس) کے مطابق 2023 میں لی گئی تصاویر کا تجزیہ کرتے ہوئے معلوم ہوا کہ  جے ایف 17 کو پاکستان کے واحد جوہری صلاحیت رکھنے والے کروز میزائل ‘راڈ ون’ سے لیس کردیا گیا ہے۔

فی الحال، پاک فضائیہ کی جانب سے ایئر ڈیٹرنس کے لئے میراج تھری اور وی ایس کا استعمال کیا جاتا ہے۔

جہاں تک میزائل کا تعلق ہے تو اس کا پہلا تجربہ 2007 میں کیا گیا تھا اور اسے روایتی یا جوہری دونوں کرداروں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جے ایف 17 تھنڈر۔ فوٹو — اسنیپرز کریو

پاکستان اپنے پرانے میراج تھری اور فائیو طیاروں کو ریٹائر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور جے ایف 17 اس کے فضائی جوہری ڈیٹرنس کا کردار سنبھالیں گے۔

ایف اے ایس نے اصل تصویر اس لیے خریدی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ جے ایف 17 کی تصویر پر نصب آر اے اے ڈی واقعی جوہری صلاحیت کا حامل ہے یا نہیں۔

فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس کے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ ان مشاہدات سے یہ امکان ظاہر ہوتا ہے پاکستان نے اپنے جے ایف 17 طیاروں کو اس صلاحیت سے لیس کرنے کی جانب اہم پیش رفت کی ہے۔

"یہ واضح ہے کہ پاکستان نے آر اے اے ڈی -2 اے ایل سی ایم کو دوبارہ ڈیزائن کیا ہے ، لیکن اس نئے ڈیزائن سے وابستہ مقصد یا صلاحیتوں کے بارے میں بہت کم معلومات کی تصدیق کی گئی ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top