پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

آپریشن عزم استحکام؛ حکومت کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

04 جولائی, 2024 20:19

حکومت نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات دیکھتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کی قازقستان سے وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور کیا جارہا ہے، جس میں شہباز شریف تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیر اعظم کی وطن واپسی کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ اور وقت کا تعین کیا جائے گا جبکہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اے پی سی آئندہ ہفتے ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا قبائلی جرگہ؛ آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی قرارداد منظور

آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں نے مطالبہ کیا تھا کہ اس کے خدوخال کو واضح کیا جائے اور تمام جماعتوں کو اعتماد میں بھی لیا جائے۔

اس حوالے سے ماضی میں کئی حکومتوں کی اتحادی مولانا فضل الرحمان کی جے یو ایف بھی آپریشن کی مخالفت کررہی ہے۔

حکومت کی اتحادی جماعتوں نے آپریشن عزم استحکام کو ملک کی ضرورت اور اس کو فوری شروع کرنے پر اتفاق بھی کیا تاہم بلاول بھٹو کا گزشتہ دنوں کہنا تھا کہ اس معاملے پر پھر بھی وفاقی حکومت کو تمام جماعتوں کو ایک ٹیبل پر بیٹھنا چاہیے تاکہ ایک مربوط حکمت عملی کے ساتھ ملک کو آگے بڑھایا جاسکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top