جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

صرف اللہ ہی مجھے الیکشن سے دستبرداری کیلئے راضی  کر سکتا ہے، امریکی صدر

06 جولائی, 2024 13:05

امریکی صدر جو بائیڈن نےکہا ہے مجھے الیکشن سے دستبرداری کے لیے صرف اللہ ہی راضی کر سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کے دوران ناقص کارکردگی کے بعد ایک انٹرویو کے دوران امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ آپ کی موجودگی ٹرمپ کے خلاف انتخابات میں ڈیموکریٹس کو خطرے میں ڈال سکتی ہے؟

اس پر جو بائیڈن نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا صدر بننے کی دوڑ میں مجھ سے زیادہ کوئی اہل ہے۔

جو بائیڈن نے انٹرویو میں ایک بار پھر 27 جون کو ٹرمپ کے خلاف سی این این کے مباحثے میں اپنی کمزور کارکردگی کو ایک برا واقعہ’ قرار دیا۔

امریکی صدر نے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبرداری کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی ڈیموکریٹس کے دباؤ کے سامنے جھک سکتے ہیں اور نہ صدارتی دوڑ چھوڑ سکتے ہیں۔

دوران انٹرویو جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اگر اللہ مجھ سے الیکشن سے دستبردار ہونے کا کہتا ہے، تو میں ایسا کر سکتا ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top