جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے سہیلی کے سامنے خاتون زیادتی کا نشانہ بناڈالا

02 اگست, 2024 17:40

لاہور کے پوش علاقے سبزہ زار میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نے موقف اپنایا کہ اِن ڈرائیو ایپ سے گاڑی بُک کروائی اور سہیلی کے ہمراہ اسکے گھر کراچی پلی پہنچی تو ڈرائیور نے مجھے اُتار کر پانی مانگا، پانی لینے جانے لگی تو ڈرائیور گھر میں گھس گیا اور مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ سہیلی کی موجودگی میں ڈرئیوار نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا بعدازاں میرے والدین بھی گھر آگئے تھے جنہوں نے اُسے مارا پیٹا اور پھر جانے دیا تاکہ میری عزت پر کوئی حرف نہ آئے۔

مزید پڑھیں: گہرے پانی میں رپورٹنگ نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر کی ویڈیو وائرل

دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top