جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایک طبقہ امن و استحکام نہیں چاہتا، جو پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں میں ہیں : سراج الحق

27 مئی, 2023 13:41

اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ایک طبقہ ایسا ہے جو ملک میں امن و استحکام نہیں چاہتا۔  یہ عناصر پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں میں موجود ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ  صرف مجھ پر حملہ نہیں ہمارے سینکڑوں کارکنوں پر حملہ ہوا، یہ پاکستان پر حملہ تھا۔ اس دہشت گردی کے پیچھے پاکستان اور اسلام کے دشمن انڈیا اور اسرائیل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 10 سال میں پہلی بار پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ہماری کوششوں سے مذاکرات کے لئے بیٹھے، تاکہ کم از کم عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طبقہ ایسا ہے جو ملک میں امن و استحکام نہیں چاہتا۔ ان عناصر کا مقصد ملک میں بدامنی اور عدم استحکام ہے، اسی سے ان کا مفاد جڑا ہے۔ یہ عناصر پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں میں موجود ہیں۔ اسی مفاد پرست طبقہ نے مذاکرات کو سبوتاژ کیا اور صورتحال زیادہ گھمبیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی اپنی رہائش گاہ کے سرچ وارنٹ کیخلاف عدالت میں درخواست

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تمام حکمران رہنے والی جماعتوں کی لڑائی صرف اقتدار کی جنگ اور اداروں کو اپنے گھڑے کی مچھلی بنانا ہے۔ مسائل کا واحد حل وقت پر الیکشن ہیں۔ اگر اب آئین ٹوٹا یا اس سے انحراف کیا تو نیا عمرانی معاہدہ ناممکن ہوگا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم نے بار بار پیپلز پارٹی، ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم پر اعتماد کیا، جسے ہر بار ٹھیس پہنچی۔ حکمران ٹولہ کا سرپرست ایک ہی ہے، جب یہ چھتری ہٹتی ہے، تو یہ لق و دق صحرا میں آ کھڑے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چور کبھی چوروں کا احتساب نہیں کرسکتے، کرپشن فری، سود فری، آئین و قانون کی حکمرانی ہم قائم کرینگے۔ قوم ہم پر یقین کرے 100 فیصد سے زائد نتائج دینگے۔ صرف جماعت کی بنیاد ہم نے 30 ہزار بچوں کی کفالت اور 70 لاکھ گھرانوں کی امداد کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top