جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسماعیل ہنیہ کو ایران میں کہاں نشانہ بنایا گیا؟ تصویر منظر عام پر آگئی

01 اگست, 2024 18:49

امریکی اخبار نے مبینہ طور پر ایران میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو نشانا بنائے گئے مقام کی مبینہ تصویر جاری کردی۔

گزشتہ روز مزاحمتی تحریک کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا تھا، وہ 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے موجود ہے۔

 

امریکی اخبار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک ایرانی عہدیدار نے یہ تصویر ہم سےشیئر کی ہے تاہم ایرانی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر اب تک اس طرح کی کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے مبینہ طور پر اسماعیل ہنیہ کو کیسے ٹارگٹ کیا؟

دوسری جانب یورپی مبصر برائے مشرق وسطیٰ ایلیا جے میگنیئر کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا تھا کہ جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ اسرائیل نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسماعیل ہنیہ کی لوکیشن اسپائینگ سافٹ وئیر کے ذریعے معلوم کرتے ہوئے ٹریک کرکے نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: شہید اسماعیل ہنیہ کی بیٹی کا نیتن یاہو کے نام اہم پیغام

اسماعیل ہنیہ کو اپنے بیٹے کے ساتھ ہونے والی کال کے بعد شہید کیا گیا، کال کے دوران اسماعیل ہنیہ کے مقام کی نشاندہی کی گئی۔

واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران اور مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے رہنما کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کررکھا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top