جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

این ویڈیا سی ای او نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑدیا

28 اگست, 2024 13:02

معروف ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے بھارتی تاجر مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

جینسن ہوانگ 119 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ فوربز کی ریئل ٹائم ارب پتیوں کی فہرست میں بھارت کے مکیش امبانی سے آگے نکل گئے ہیں۔

انڈیاز فنانشل ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 61 سالہ جینسن ہوانگ کی مالیت میں 2280 فیصد اضافہ ہوا جو این ویڈیا کی دھماکہ خیز ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔

جینسن ہوانگ نے 1993 میں این ویڈیا کی مشترکہ بنیاد رکھی اور قیام سے لے کر اب تک وہ ٹیک کمپنی کے سی ای او اور صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ہوانگ کی قیادت میں این ویڈیا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 177 فیصد اضافے کے ساتھ 3.33 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس کی بڑی وجہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں ٹیکنالوجی کمپنی کی بالادستی ہے۔

کمپنی کے حصص میں 18 جون کو 3 فیصد سے زائد کا قابل ذکر اضافہ ہوا  جس سے جینسن ہوانگ کی مجموعی مالیت میں 4 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

2024 کے اوائل میں فوربز نے ہوانگ کی کل مالیت کا تخمینہ 77 ارب ڈالر لگایا تھا لیکن این ویڈیا کی مارکیٹ کیپ میں حالیہ اضافے نے ٹیکنالوجی ارب پتی کو رینکنگ میں چھلانگ لگانے کا موقع ملا اور اس طرح انہوں نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top