جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دنیا کے تمام لڑاکا بحری بیڑے بھی حماس کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے: حزب اللہ

27 اکتوبر, 2023 10:37

حزب اللہ نے واضح کیا ہے کہ دنیا کے تمام لڑاکا بحری بیڑے بھی آجائیں تو حزب اللہ کو حماس کی حمایت سے دستبردار نہیں کراسکتے۔

لبنانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 روز کے دوران اسرائیل لبنان سرحد پر اسرائیل کے 17 فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری آپریشن الاقصی طوفان میں ان کے 309 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 224 افراد تاحال یرغمال ہیں۔

حماس نے جمعرات کو بھی اسرائیل کے شہر تل ابیب سمیت مختلف مقامات کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

حماس اور حزب اللہ کے حملوں کے سبب سوا لاکھ سے زائد اسرائیلی آبادکاروں کو شمال سے جنوب منتقل ہونا پڑا ہے۔

یہ پڑھیں : اسرائیل پر حزب اللہ کاوار ، لبنانی سرحد پر نظر آنے والے شخص کو گولی مارنے کا حکم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top