جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ میں جار حیت رکنے تک یرغمالیوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی: حماس

22 دسمبر, 2023 11:22

 

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جار حیت رکنے تک یرغمالیوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

رہنما حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت ختم ہونے تک مذاکرات نہ کرنا فلسطینیوں کا قومی فیصلہ ہے۔

حماس کا کہنا ہےکہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت پر ہم دنیا بھر کے تمام آزاد لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم فلسطینیوں کی حمایت اور آزادی کی جدوجہد میں آزاد دنیا کی سرگرمیوں کو سراہتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کا ایک علاقہ دھماکے سے تباہ کردیا جب کہ شجاعیہ پربھی قبضےکا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل نے غزہ سٹی کا ایک علاقہ دھماکے سے تباہ کرنے کے بعد خان یونس کے یورپی اسپتال کے قریب بمباری کی ۔

مسلسل بمبارئی کے بعد شہید فلسطینیوں کی مجموعی اموات 21 ہزار کے قریب پہنچ گئی جب کہ گرفتار فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ادھر حماس کی جانب سے بھی اسرائیلی فوجیوں پر جوابی حملے کیے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور فوجی گاڑیاں تباہ کی ہیں۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ، حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا بڑا پوتا شہید

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top