جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ میں ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، کامیابی حاصل ہونے تک جنگ جاری رہے گی: نیتن یاہو

14 جنوری, 2024 13:59

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، ہم کامیابی حاصل ہونے تک یہ جنگ جاری رکھیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل عالمی عدالت انصاف کے کسی فیصلے سے باز نہیں آئے گا، غزہ میں ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، دی ہیگ ہو، شیطانی چکر یا کوئی بھی ہمیں نہیں روک سکتا، ہم کامیابی حاصل ہونے تک یہ جنگ جاری رکھیں گے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ مصر کے ساتھ سرحدی پٹی پر کنٹرول کیلئے فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، اسرائیل غزہ کی مصری سرحد کیساتھ فلا ڈیلفی کوریڈور پر قبضے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کو قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ: جنگ کے 100 روز مکمل، اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 135 فلسطینی شہید

خیال رہے کہ جنوبی افریقا نے اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کرکے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں کیس دائر کیا ہوا ہے۔

نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے کی دوسرے روز بھی سماعت ہوئی جس میں اسرائیل نے اپنے دفاع میں دلائل دیے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top