جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی میں کارساز روڈ پر المناک ٹریفک حادثے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

23 اگست, 2024 14:16

کراچی کے کارساز روڈ پر موت کی سواری چلانے والی بااثر ملزمہ آنتاشا دانش کی نئی ویڈیو  سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ بیٹی کو لینڈ کروزر سے روندنے والی نتاشا نے اس سے پہلے ایک کرولا گاڑی اور موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح ٹکر ماری تھی۔

اس کے بعد ملزمہ نے آگے جاکر تیز رفتاری کے ساتھ موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی کو موت کی نیند سلادیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واقعے کا وقت شام 6 بج کر 11 منٹ کا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون پہلے واقعہ کی وجہ سے وہاں سے فرار ہوتے ہوئے تیز گاڑی چلا رہی تھی اور اسی تیز رفتاری کی وجہ سے حادثہ ہوا۔

واضح رہے کہ کارساز روڈ پر 19 اگست کو حادثے میں باپ، بیٹی جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ بہادر آباد میں متوفی کے بھائی اور متوفیہ لڑکی کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جب کہ ملزمہ نتاشا عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top