جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حماس سے مذاکرات؛ اسرائیلی وزیراعظم، موساد کے سربراہ میں اختلافات

13 جولائی, 2024 16:59

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس سے مذاکرات پر سخت رویہ اختیار کرنا نیتن یاہو اور صہیونی حکام کے درمیان اختلافات کی وجہ بن گیا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو اور خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صہیونی اعلی عہدیدار نے کہا کہ نتن یاہو نے مذاکرات کے حوالے سے اپنے موقف کو مزید سخت کردیا ہے جس کی وجہ سے صہیونی اعلی حکام نتن یاہو سے ناراض ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا حماس غزہ کا اقتدار سویلین حکومت کے حوالے کرے گی؟

انہوں نے کہا کہ اس وقت حماس کے ساتھ مذاکرات کا عمل نیتن یاہو خود آگے بڑھارہے ہیں جبکہ صہیونی فوج سمیت دیگر حکام معاملے سے دور ہیں۔

اسرائیلی چینل 12 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موساد کے سربراہ نے بھی نیتن یاہو کا ساتھ دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوجی آپریشن؛ ایک مقام سے خواتین اور بچوں کی 60 لاشیں برآمد

دوسری جانب صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے انکشاف کیا ہے کہ حماس کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کرنے کی وجہ سے نیتن یاہو اور بارنیا کے درمیان بات چیت تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں خبریں سامنے آئیں تھی کہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکا، اسرائیل سمیت عرب ممالک حماس پر دباؤ ڈال رہے کہ وہ غزہ سٹی کا کنٹرول چھوڑ دیں گے اور مخلوط حکومت وہاں کی نگرانی کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top