جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو بلاول بھٹو کی تنقید کا جواب دینے کی اجازت

03 دسمبر, 2023 11:27

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع (ن) لیگ کے مطابق قائد (ن) لیگ نواز شریف نے بورڈ میں اپنی ترجیحات پیش کیں، قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے امیدواروں کے انتخاب کی گائیڈ لائنز بھی دیں، امیدواروں کے انتخاب کیلئے ان کے حلقوں کی سروے رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع (ن) لیگ کا کہنا ہے کہ صوبائی صدر رانا ثنا اللہ نے پنجاب کے ہر حلقے میں سروے کرائے، امیدواروں کے تعین کے لیے کوآرڈنیٹرز کی رپورٹس حتمی نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹ کو عزت دو :بلاول بھٹو کا نواز شریف سے مطالبہ

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارلیمانی بورڈ سے سوال کیا کہ قومی اسمبلی کی 141 نشستوں میں سے ہم کتنی جیت سکتے ہیں؟، جس پر اکثر بورڈ ارکان نے 100 تک نشستیں جیتنے کی بات کی، رانا ثنا اللہ 125 تک نشستیں جیتنے کے بیان پر قائم رہے۔

ذرائع (ن) لیگ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے بلاول بھٹو کی تنقید اور الزامات کا جواب دینے کی اجازت دے دی، جبکہ پارٹی صدر شہباز شریف بلاول بھٹو کے بیانات کو سنجیدہ نہ لینے کی بات کرتے رہے۔

ذرائع (ن) لیگ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن ہمیں بھی لڑنا ہے اس لیے جواب دینا ضروری ہے ورنہ سارا ملبہ ہم پر ڈالا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top