بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

قومی اسمبلی سے آج ہی بجٹ منظور ہونے کی حکمت عملی تیار

27 جون, 2024 10:41

اسلام آباد: قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ کو آج ہی منظور کرائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت نے آج ہی بجٹ منظور کرانے کی حکمت عملی بنا لی ہے جب کہ تمام حکومتی اراکین اور وزراکو ایوان میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف خود بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہوں گے تاہم اجلاس آج 11 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت  ہوگا۔

واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق فنانس بل 2024 کی منظوری گزشتہ روز (بدھ) کو لی جانا تھی۔

مزید پڑھیں:وفاقی بجٹ میں سولر پینلز صارفین کو بڑی رعایت دینے کا اعلان

قبل ازیں وفاقی حکومت نے 18 کھرب سے زائد کے بجٹ میں سولر پینلز صارفین کو رعایت دینے کا اعلان کیا تھا

وفاقی حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کیلئے درآمد پر رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت کی جانب سے برآمد کرنے اور مقامی ضروریات پوری کرنے کیلئے سولر پینلز تیار کرنے کی غرض سے پلانٹ، مشینری اور اس کے ساتھ منسلک آلات اور سولر پینلز،انورٹرز  اور بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور پرزہ جات کی درآمد پر رعایتیں دی جارہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top