پیر، 1-جولائی،2024
( 25 ذوالحجہ 1445 )
پیر، 1-جولائی،2024

EN

قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 2024-25 منظور، اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد

28 جون, 2024 17:20

اسلام آباد: اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی نے 18 ہزار 877 ارب روپے کے وفاقی بجٹ 2024-25 کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس دوران وفاقی بجٹ 2024-25 کی شق وار منظوری ہوئی جب کہ فنانسل بل کی منظوری کے دوران نقطہ اعتراض پربات کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آوٹ کیا۔

قومی اسمبلی نے بین الاقوامی فضائی سفر کیلئے ٹکٹس پرٹیکسزکی شرح میں اضافےکی شق منظور کرلی جس کے بعد یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کیلئے اکانومی اوراکانومی پلس ٹکٹ پر12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا، شمالی، وسطی اورجنوبی امریکہ سفرکیلئےبزنس، کلب،فرسٹ کلاس ٹکٹس پرٹیکس شرح ساڑھے3 لاکھ کردی گئی ۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی سے آج ہی بجٹ منظور ہونے کی حکمت عملی تیار

بجٹ 2024-25 کے مطابق یکم جولائی سےامریکہ اور کینیڈا کیلئے بزنس کلاس اور کلب کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں ایک لاکھ روپےتک اضافہ  ہو گیاہے ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے سفر کے لیے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 30 ہزار اضافی  ٹیکس دینا ہو گا، یورپ کے فضائی سفر کے لیے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا ، مشرق بعید، آسٹریلیا،نیوزی لینڈ کےفضائی ٹکٹ پربزنس، فرسٹ،کلب کلاس پر2لاکھ 10پزارٹیکس دینا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top